عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
-
عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔
قطر کی ویب سائٹ الشرق کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ کرکوک میں کم از کم اکسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی متعدد بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔عراق کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ دو ایسی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جن میں بم نصب کئے گئے تھے۔ عراق کے صوبہ صلاح الدین میں بھی عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اٹھائیس دہشت گردوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق عراق کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔
عراق کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی مدد سے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں قابل توجہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ٹیگس