داعش کے خلاف عراقی جیٹ ایف سولہ طیاروں کی کارروائی شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197648-داعش_کے_خلاف_عراقی_جیٹ_ایف_سولہ_طیاروں_کی_کارروائی_شروع
داعش کے خلاف عراقی جیٹ ایف سولہ جنگی طیاروں کی کارروائی شروع ہو گئی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۳:۳۱ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف عراقی جیٹ ایف سولہ طیاروں کی کارروائی
    داعش کے خلاف عراقی جیٹ ایف سولہ طیاروں کی کارروائی

داعش کے خلاف عراقی جیٹ ایف سولہ جنگی طیاروں کی کارروائی شروع ہو گئی ہے-

پریس ٹی وی کے مطابق عراقی وزارت دفاع سے منظوری ملنے کے بعد داعش کے خلاف عراق کے جیٹ ایف سولہ جنگی طیاروں کی کارروائی شروع ہو گئی ہے-

عراقی فضائیہ کے سربراہ جنرل انور حما امین نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایف سولہ جنگی طیاروں سے، جن کی کارکردگی بہت اچھی ہے، داعش گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا-

 واضح رہے کہ دو ہزار بارہ میں عراق کی اس وقت کی نوری مالکی حکومت اور امریکا کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کی رو سے دو ہزار چودہ میں چھتیس ایف سولہ جنگی طیارے بغداد کو فراہم کئے جانے تھے- اب ایک سال کی تاخیر سے گزشتہ پیر کو چار ایف سولہ جنگی طیارے عراق کو ملے ہیں-