مغربی عراق میں دہشت گردوں کی شکست
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۵:۰۸ Asia/Tehran
-
مغربی عراق میں دہشت گردوں کی شکست
عرب ذرائع نے عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الحدیثہ پر قبضے کے لئے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی کوششیں ناکام ہو جانے کی خبر دی ہے-
عرب ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الرمادی کے مغرب میں واقع شہر الحدیثہ پر داعش کے قبضے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں-داعش دہشت گرد گروہ، گذشتہ ایک سال کے دوران الحدیثہ شہر پر متعدد حملے کر چکا ہے تاہم اس پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا -
اطلاعات کے مطابق الحدیثہ شہر کو داعش نے پوری طرح اپنے محاصرے میں لے لیا ہے- عراقی حکومت الحدیثہ کے عوام کو اس شہر سے چالیس کلومیٹر دور واقع البغدادی ایئر پورٹ سے امدادی سامان فراہم کر رہی ہے-
ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میں کم سے کم چالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- ہلاک ہونے والوں میں شمالی عراق کے تلعفر علاقے میں داعش کا سرغنہ حسن محسن الجلابی بھی شامل ہے-
درایں اثنا عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغربی شہر الفلوجہ میں موجود داعش دہشت گرد، اس شہر سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے والوں سے دو ہزار ڈالر وصول کرتے ہیں- شہر فلوجہ بغداد کے مغرب میں واقع ہے اور عراقی سیکورٹی اہلکار ہر سمت سے اسے اپنے محاصرے میں لئے ہوئے ہیں-
ٹیگس