آل سعود کے خلاف یمنی عوام کے مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197898-آل_سعود_کے_خلاف_یمنی_عوام_کے_مظاہرے
یمن کے عوام نے سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کو حج ادا کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہرہ
    یمن میں سعودی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہرہ

یمن کے عوام نے سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کو حج ادا کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے ہیں

سام پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ہزاروں یمنی عوام نے حج کے لئے سعودی عرب جانے والوں کو روکے جانے اور انھیں اس مقدس فریضے کی ادائیگی کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف صنعا میں مظاہرہے کئے ہیں - مظاہرین نے یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے حملوں کی بھی مذمت کی ہے-


 انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی نے عوام سے جمعے کو دارالحکومت صنعا کے باب الیمین اسکوائر پر جمع ہو کر سعودی حکومت کی جانب سے یمنی عوام کو حج کی ادائیگی سے روکے جانے کی مذمت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی-


 آل سعود حکومت ، اس سال یمنی عوام کو حج کی ادا‏ئیگی کے لئے سعودی عرب جانے سے روک رہی ہے-