شہر بیجی پر داعش کا حملہ پسپا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197973-شہر_بیجی_پر_داعش_کا_حملہ_پسپا
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی پر داعش کے حملے کو پسپا کر دیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی پر داعش کے حملے کو پسپا کر دیا-
    عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی پر داعش کے حملے کو پسپا کر دیا-

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی پر داعش کے حملے کو پسپا کر دیا-

عراقی نیوز ایجنسی النھرین کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے سنیچر کو بیجی پر حملہ کیا لیکن عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس حملے کو پسپا کر دیا-

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے کچھہ ایسی گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں جن پر سپرجزیرہ فوج کا مونوگرام بنا ہوا تھا-

دوسری جانب عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے الجریشی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت، ساٹھ بموں کو ناکارہ بنائے جانے اور گودام کو دھماکے سے اڑانے کی دہشت گردانہ کارروائیاں ناکام بنا دینے کی خبر دی ہے-

فوج کے بیان کے مطابق ، سیکورٹی اہلکاروں نے الجریشی کے شمالی علاقوں میں اپنی کارروائی کے دوران، نصب شدہ بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے-

عراق کے ایک سیکورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ شہر الرمادی کے جنوب میں واقع الحمیرہ میں فوج اور رضاکار عوامی فورس کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ ہوا جس میں نو حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے- اسی طرح اطلاعات ہیں کہ صوبہ الانبار اور کرکوک میں داعش کی متعدد ناکامیوں کے بعد دہشت گردوں کی تقریبا چوالیس گاڑیوں نے، جو بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے لیس تھیں ، صوبہ نینوا میں موصل کے بعض مضافاتی علاقوں سے شام کے شہر الرقہ کی جانب پسپائی اختیار کر لی-