عراق میں داعش کے نئے جرائم، انسانی اعضاء کی چوری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198040-عراق_میں_داعش_کے_نئے_جرائم_انسانی_اعضاء_کی_چوری
داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق میں انسانی اعضاء کی فروخت کا مرکز قائم کر دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق میں انسانی اعضاء کی فروخت کا مرکز قائم کر دیا ہے-
    داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق میں انسانی اعضاء کی فروخت کا مرکز قائم کر دیا ہے-

داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق میں انسانی اعضاء کی فروخت کا مرکز قائم کر دیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق داعش نے شہر موصل میں انسانی اعضاء کی فروخت کے مرکز کا افتتاح کیا ہے اور اس میں وہ اپنے زیرحراست عام شہریوں کے جسمانی اعضاء بھی فروخت کر رہا ہے -

 داعش دہشت گرد گروہ اپنے ہلاک شدہ افراد اور عراق و شام کی مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے بچوں سمیت مغویوں کے اعضائے بدن بھی بیچ رہا ہے- داعش نے شہر موصل کے ایک شمالی محلے میں ایک عمارت کو، جعلی اور فرضی الزامات میں زیرحراست افراد کے اعضائے بدن کو چوری کرنے کے لیے اسپتال میں تبدیل کر دیا ہے-

داعش دہشت گرد اپنے اراکین پر بھی رحم نہیں کرتے یہاں تک کہ عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے پریس شعبے کے انچارج سعید مموزینی کے مطابق داعش نے چند روز قبل جنوبی موصل میں داعش کے خلاف سازش رچنے کے الزام میں اپنے تیس سے زیادہ ساتھیوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا-

سعید مموزینی نے داعش دہشت گردوں کے درمیان داخلی اختلافات بڑھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ نے حالیہ دنوں میں داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی کے خلاف سازش رچنے کے الزام میں اپنے ایک سو بیس عناصر کا سر قلم کر دیا-

 شہر موصل پر دو ہزار چودہ سے داعش کا قبضہ ہے اور یہ شہر اس کے جرائم کا میدان بنا ہوا ہے-