شامی عوام مسلسل چوتھے سال حج کی سعادت سے محروم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198083-شامی_عوام_مسلسل_چوتھے_سال_حج_کی_سعادت_سے_محروم
سعودی عرب نے مسلسل چوتھے سال شامی عوام کو حج کی ادائیگی سے محروم کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • شامی عوام مسلسل چوتھے سال حج کی سعادت سے محروم
    شامی عوام مسلسل چوتھے سال حج کی سعادت سے محروم

سعودی عرب نے مسلسل چوتھے سال شامی عوام کو حج کی ادائیگی سے محروم کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام کی اعلی حج کمیٹی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب کی وزارت حج نے حجاج کرام کے سفر سے متعلق شام کی وزارت اوقاف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل چوتھے سال شامی عوام کو حج کے لئے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے-

 شام کی اعلی حج کمیٹی نے کہا ہے کہ شامی عوام کو مناسک حج کی ادائیگی سے روکنے اور سعودی عرب میں ان کے داخلے میں مشکلات کھڑی کرنے کی ذمہ دار ریاض حکومت ہے- سعودی عرب نے بحران شام کے آغاز سے ہی شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف موقف اختیار کر رکھا ہے-
 سعودی عرب نے حال ہی میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے یمنی عوام کے سعودی عرب میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے- سعودی حکومت نے جن یمنی عازمین حج پر سعودی عرب میں داخلے کی پابندی لگائی ہے ان میں سے بہت سے یمنی عازمین حج نے سعودی عرب کے اس اقدام کے ردعمل میں حج کی ادائیگی کے لیے اپنی جمع شدہ پونجی سعودی جارحین سے مقابلہ کرنے والی یمنی فوج اور عوامی فورس کو دے دی ہے-