شمالی عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198368-شمالی_عراق_پر_ترکی_کے_لڑاکا_طیاروں_کی_بمباری
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں واقع ہفتانین میں پی کے کے، کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس حملے میں پی کے کے، کے کم از کم پچپن افراد مارے گئے ہیں۔

ترکی کے کرد آبادی والے علاقوں میں جھڑپوں کو پچھتر دن ہو گئے ہیں اور اس عرصے کے دوران ترکی نے متعدد مرتبہ عراق کے شمالی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں پی کے کے، کے افراد اور ان کے جنگی ساز و سامان کے گودام ہیں اور پی کے کے، کے افراد ان علاقوں سے ترکی میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ عراق کی حکومت نے اپنے ملک کے شمالی علاقوں پر ترکی کے فوجی حملوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترک ایناتولیہ خبررساں ایجنسی نے ہفتے کے دن ترکی کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ یہ حملہ، منگل کے دن کیا گیا اور اس کے بعد اس علاقے سے ملنے والی اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس علاقے میں پی کے کے، کو شدید نقصان پہنچا ہے۔