شمالی عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں واقع ہفتانین میں پی کے کے، کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس حملے میں پی کے کے، کے کم از کم پچپن افراد مارے گئے ہیں۔ترکی کے کرد آبادی والے علاقوں میں جھڑپوں کو پچھتر دن ہو گئے ہیں اور اس عرصے کے دوران ترکی نے متعدد مرتبہ عراق کے شمالی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں پی کے کے، کے افراد اور ان کے جنگی ساز و سامان کے گودام ہیں اور پی کے کے، کے افراد ان علاقوں سے ترکی میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ عراق کی حکومت نے اپنے ملک کے شمالی علاقوں پر ترکی کے فوجی حملوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترک ایناتولیہ خبررساں ایجنسی نے ہفتے کے دن ترکی کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ یہ حملہ، منگل کے دن کیا گیا اور اس کے بعد اس علاقے سے ملنے والی اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس علاقے میں پی کے کے، کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ٹیگس