عراق میں داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
عراق کے صوبے الانبار میں عراقی لڑاکا طیاروں کے حملے میں داعش کے تیرہ عناصر ہلاک ہو گئے
رپورٹ کے مطابق عراقی لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبارکے مرکز الرمادی شہر کے جنوب میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے اس گروہ کے تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک اور چھے دیگر کو زخمی کر دیا- عراقی ذرائع کے مطابق ان ہوائی حملوں میں داعش کی تین گاڑیوں اور اس کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا-واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، مہینوں قبل سے شہر الرمادی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور اس شہر میں تقریبا ہر روز عراقی فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں اور عراقی فوج کے لڑاکا طیارے مسلسل اس شہر میں داعش کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں-
ٹیگس