افغانستان: غزنی میں راکٹ حملہ، دس ہلاک اورزخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198402-افغانستان_غزنی_میں_راکٹ_حملہ_دس_ہلاک_اورزخمی
افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک راکٹ حملے میں دس افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان: غزنی میں راکٹ حملہ، دس ہلاک اورزخمی
    افغانستان: غزنی میں راکٹ حملہ، دس ہلاک اورزخمی

افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک راکٹ حملے میں دس افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے ایک اعلی انتظامی عہدیدار محمد علی احمدی نے کہا ہے کہ صوبہ غزنی کے ایک رہائشی علاقے پر دو راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ دو خواتین اور چھے بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے-

محمدعلی احمدی نے طالبان کواس حملے کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی بچوں میں سے تین کی حالت نازک ہے- طالبان گروہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے-