عراق: عوامی رضاکار فورس کے موثر کردار پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198621-عراق_عوامی_رضاکار_فورس_کے_موثر_کردار_پر_تاکید
عراق کے سابق وزیر اعظم نے عراقی قوم کے دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کے سلسلے میں عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے کردار پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق: عوامی رضاکار فورس کے موثر کردار پر تاکید
    عراق: عوامی رضاکار فورس کے موثر کردار پر تاکید

عراق کے سابق وزیر اعظم نے عراقی قوم کے دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی کے سلسلے میں عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے کردار پر تاکید کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے دہشت گردی کے خلاف عوامی رضارکا فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فورس نے عراق کے خلاف تیار کی جانے والی خطرناک سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
نوری مالکی نے ملک میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بھی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے کردار کی تعریف کی۔
نوری مالکی نے بعض طاقتوں کی جانب سے عوامی رضاکار فورس پر ضرب لگانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فورس نے عراق کے خلاف تیار کی جانے والی ہر اس سازش کو برملا کر دیا ہے جس کا مقصد اس ملک میں سیاسی نظام کی بساط لپیٹنا تھا۔
عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے یہ باتیں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کی قدردانی کی تقریب میں کہیں۔