شام و لبنان کی سرحد پر متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198642-شام_و_لبنان_کی_سرحد_پر_متعدد_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شام و لبنان کے سرحدی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • شام و لبنان کی سرحد پر متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت
    شام و لبنان کی سرحد پر متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت

شام و لبنان کے سرحدی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا-

لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچھ مسلح دہشت گردوں نے جمعہ کو علی الصبح شام و لبنان کے سرحدی علاقے الطفیل کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا جنھیں وہاں حزب اللہ کی جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا اور نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ لبنان کی فوج نے بھی راس بعلبک میں دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش اور جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
 واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران مسلح دہشت گرد گروہوں نے لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں پر بارہا حملہ کیا ہے اور گذشتہ موسم گرما میں انمسلح  دہشت گرد گروہوں نے لبنان کے فوجی و سیکورٹی مراکز حملہ کرکے دسیوں فوجی و سیکورٹی اہلکاروں کو موت کو گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ بعض اہلکاروں کو ان گروہوں نے اغوا بھی کرلیا تھا۔