افغانستان، ننگرہار میں پینتیس داعش دہشت گردوں کی ہلاکت
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
-
افغانستان، ننگرہار میں پینتیس داعش دہشت گردوں کی ہلاکت
مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گردوں اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پینتیس داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مشرقی افغانستان کے علاقے آچین کے مقامی عہدیدار حاجی قالب مجاہد کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں واقع آچین کے علاقے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور داعش دہشت گردوں کو درمیان جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں پینتیس داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں دو افغان سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق ننگرہار میں ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں منجملہ ننگرہار اور زابل میں داعش دہشت گردوں کی سرگرمیاں کافی بڑھ گئی ہیں جبکہ افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی موجودگی پر افغان حکام اور عوام نے بارہا اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹیگس