افغانستان بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198778-افغانستان_بم_دھماکے_میں_مرنے_والوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
جنوب مشرقی افغانستان میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
    افغانستان بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

جنوب مشرقی افغانستان میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔

افغان حکام کے مطابق اتوارکے روزایک خودکش حملہ آور نے صوبہ پکتیکا میں والی بال میچ کے دوران دھماکہ کیا تھا جس میں بیس افراد ہلاک اور پینتس زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے آمدہ خبروں میں مرنے والوں کی تعداد دس بتائی گئی تھی۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغان حکام اکثر ایسے حملوں کا الزام طالبان دہشت گردوں پرعائد کرتے ہیں۔