افغانستان: برطانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
-
افغانستان میں برطانیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
افغانستان میں برطانیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانیہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں نیٹو کے فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کسی حملے کے نتیجے میں گر کر تباہ نہیں ہوا ہے۔ البتہ نیٹو کے فوجیوں نے اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
ٹیگس