سعودی عرب میں عزاداروں پر حملہ، پانچ شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199396-سعودی_عرب_میں_عزاداروں_پر_حملہ_پانچ_شہید
سعودی عرب میں عزاداران حسینی پر حملے میں پانچ عزادار شہید ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں عزاداران حسینی پر حملے
    سعودی عرب میں عزاداران حسینی پر حملے

سعودی عرب میں عزاداران حسینی پر حملے میں پانچ عزادار شہید ہوگئے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی سعودی عرب کے صوبے القطیف کے مضافات میں واقع شہر سیہات میں حسینیہ حیدریہ اور مسجد امام حسین (ع) میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے-


روئٹرز نے بھی کہا ہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز نے ایک مسلح شخص کو، جس نے مشرقی سعودی عرب کی ایک امام بارگاہ پر حملہ کیا تھا، ہلاک کردیا ہے-

خیال رہے کہ گزشتہ سال عاشورا کے دوران الدلوہ میں بھی مسلح شخص نے عزاداروں پر حملہ کرکے بچوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس واقعے میں حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا-