شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ملک گیر آپریشن جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i200166-شام_میں_دہشت_گردوں_کے_خلاف_کامیاب_ملک_گیر_آپریشن_جاری
شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکارفورس جیش الشعبی کا ملک گیر آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۰۶:۴۱ Asia/Tehran
  • حمیدیہ اور قنیطرہ، شام
    حمیدیہ اور قنیطرہ، شام

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکارفورس جیش الشعبی کا ملک گیر آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

حمیدیہ اور قنیطرہ کے علاقوں میں داعش کے ساتھ شامی افواج کی جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ شام کے فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے داعش کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

حلب کے شمال میں بھی داعش کے ساتھ شامی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبر ہے۔ اسی کے ساتھ حلب کے شمال میں واقع علاقے البریج میں شامی افواج نے جبہۃ النصرہ کے مراکز پر بھی حملہ کیا ہے۔ حمص کے جنوب مشرق میں بھی شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے آپریشن میں دو درجن سے زا‏ئد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اس آپریشن میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس داعش کی چھے فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی مرحبہ، الحرابلہ اور کرم الطلاب نامی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔