غزہ میں، صیہونی مظالم کے خلاف خواتین کا مظاہرہ
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
-
غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف سینکڑوں خواتین کا مظاہرہ
غزہ میں سینکڑوں خواتین نے صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پترا کے مطابق فلسطینی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی جارحیت اور صیہونی کالونیوں میں بسنے والے غاصبوں کے خلاف عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے۔ان مظاہروں میں قومی، اسلامی اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداروں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عملی حمایت کے حوالے سے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ 1967 کی سرحدی تقسیم کی روشنی میں علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام میں مدد کرے جس کا دارالحکومت قدس ہو۔
ٹیگس