مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
-
مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت
افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں داعش گروہ کے بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور داعش گروہ کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں داعش کے بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے آچین علاقے میں ہونے والی اس جھڑپ میں تین افغان سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقے آچین اور کوت، دہشت گرد گروہ داعش کی کارروائیوں کے اصل مرکز میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
ٹیگس