شام میں نامہ نگاروں کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i200955-شام_میں_نامہ_نگاروں_کی_گاڑی_پر_دہشت_گردانہ_حملہ
روسی وزارت دفاع نے شام میں نامہ نگاروں کی ایک گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • شام میں نامہ نگاروں کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ
    شام میں نامہ نگاروں کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ

روسی وزارت دفاع نے شام میں نامہ نگاروں کی ایک گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی خبر دی ہے۔



اسپتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ شام کے اسٹریٹیجک علاقے زوائیک میں روسی نامہ نگاروں کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں سے لڑائی کی فرنٹ لائن پر شامی فوجی مرکز کے نزدیک ہونے والے اس حملے میں تین روسی نامہ نگار زخمی ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے نامہ نگاروں کو حمیمیم ایئر بیس منتقل کر دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی نامہ نگاروں کی گاڑی کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی بشار اسد حکومت کی درخواست پر تیس ستمبر سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے وسیع حملے جاری ہیں۔