Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں سیاسی وجوہات کی بناء پر قید کی سزائیں
    بحرین میں سیاسی وجوہات کی بناء پر قید کی سزائیں

بحرین میں سیاسی وجوہات کی بناء پر چھتّیس بحرینی شہریوں کو مجموعی طور پر چار سو انتیس سال قید کی ‎سزا سنائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کی عدالت نے ایک کیس میں سولہ بحرینی شہریوں کو پندرہ پندرہ سال اور تین شہریوں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا سیاسی وجوہات کی بنا پر سنائی گئی ہے۔

بحرین کی عدالت نے ایک اور کیس میں ایک بحرینی کو پانچ سال اور تین دیگر شہریوں کو تین تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایک تیسرے کیس میں تین بحرینی شہریوں کو پندرہ پندرہ سال جبکہ دس دیگر شہریوں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

آل خلیفہ کی عدالت نے آخرالذکر تیرہ افراد کی شہریت بھی دہشت گرد گروہوں میں شمولیت کے الزام میں منسوخ کردی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔ آل خلیفہ حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کے احتجاج کو سرکوب کر رہی ہے۔

ٹیگس