عراق میں دہشت گردانہ بم دھماکا، آٹھ فوجی جاں بحق
Nov ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
عراق کے شہر الرمادی میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں آٹھ فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں عراقی فوج کے آٹھ اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح کو بھی الرمادی شہر کے مغرب میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں سولہ عراقی فوجی اور عوامی رضاکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ دریں اثنا نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام صدرالدین قبانجی نے عراق میں دہشت گردوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ایک دہشت گرد گروہ ہے جو علیحدگی اور نفرت پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا کہ بعض مغربی اور عرب ممالک دہشت گردوں کے ساتھ مل کر اور قومی و فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر علاقے کے بعض ممالک کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹیگس