سعودی عرب: اسپتال میں آگ لگنے سے اکتیس افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i202336-سعودی_عرب_اسپتال_میں_آگ_لگنے_سے_اکتیس_افراد_ہلاک
سعودی عرب کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے اکتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: اسپتال میں آگ لگنے سے اکتیس افراد ہلاک
    سعودی عرب: اسپتال میں آگ لگنے سے اکتیس افراد ہلاک

سعودی عرب کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے اکتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جیزان صوبے کے شہری سلامتی کے ترجمان یحیی القحطانی نے بتایا کہ آگ جیزان جنرل اسپتال کی پہلی منزل پر میٹرنٹی اور آئی سی یو شعبے میں لگی۔ اس واقعے میں اکتیس افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق دو بجکر دس منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی اور اس کے فورا بعد آگ بجھانے والے اہلکاروں کی ٹیم سمیت کئی ٹیمیں جائے وقوعہ کے لئے روانہ کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو نجی اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔