داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i204148-داعش_کے_ٹھکانوں_پر_روسی_جنگی_طیاروں_کی_بمباری
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کی بمباری

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران داعش دہشت گردوں کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کے لئے دمشق اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر روسی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف صوبوں منجملہ حلب، لاذقیہ، حماہ، حمص، درعا،رقہ اور دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے چار سو چوبیس سے زائد ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔

روس کے اس ترجمان کے مطابق داعش کے جن ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے ان میں جنوب مشرقی حمص کے مضافاتی علاقے مہین کے قریب داعش گروہ کا ایک بڑا اڈّہ بھی شامل ہے۔