اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی حمایت میں اردوغان کا شرمناک بیان
-
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان
ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اسرائیل کی ضرورت ہے۔
ریڈیو فرانس کی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ترکی جیسے ملک کی ضرورت ہے جبکہ انقرہ کو بھی اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہئے کہ ترکی کو بھی اسرائیل کی ضرورت ہے۔
رجب طیب اردوغان کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ پڑوسی اور علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ روس کے ساتھ ترکی کے تعلقات، ماضی سے کہیں زیادہ کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل دسمبر کے مہینے میں صیہونی حکام نے بھی اعلان کیا تھا کہ ترکی اور اسرائیل کے حکام نے سوئیزرلینڈ میں اپنے خفیہ مذاکرات میں تعلقات کو بہتر بنائے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹو کے رکن کی حیثیت سے ترکی، اسرائیل کا ایک اتحادی ملک شمار ہوتا تھا تاہم دو ہزار دس میں غزہ کے امدادی قافلے میں شامل ترکی کے امدادی کارکنوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات خاصے کشیدہ ہوگئے تھے۔