کردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اردوغان حکومت کی کوششیں تیز
ترکی میں کردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صدر رجب طیب اردوغان کی حکومت کی کوششیں ہر روز سنجیدہ رخ اختیار کرتی جا رہی ہیں۔
ان کوششوں کے تحت ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ ترک پارلیمنٹ میں موجودہ دو کرد ممبران کا عدالتی تحفظ کس طرح ختم کیا جائے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تجویز خود ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے پیش کی ہے -
اردوغان نے ترکی کی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ترکی کے کردوں کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ صلاح الدین دمیر تاش اور فیگن یوکسکداغ کو حاصل عدالتی استثنا، آئین کی خلاف ورزی کرنے کی بناپر ختم کر دیا جائے -
ترکی کے عدالتی حکام نے کرد لیڈر اور رکن پارلیمنٹ صلاح الدین دمیرتاش کے اس بیان پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں دیا تھا۔