یمن پر سعودی جارحیت جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i204939-یمن_پر_سعودی_جارحیت_جاری
یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الشّعف پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت میں چار یمنی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک عورت اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
    یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک عورت اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الشّعف پر سعودی جنگی طیاروں کی جارحیت میں چار یمنی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

المیادین ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک عورت اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب سعودی جارح طیاروں نے جنوب مغربی صنعا میں واقع علاقے العصر میں گیس سپلائی کے ایک مرکز اور غذائی اشیاء تیار کرنے والے ایک کارخانے کو نشانہ بنایا۔

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب میں واقع کوفل کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ایک ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا اور شہر تعز میں کعبین و تباب نامی پہاڑی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ یمنی فوج نے جیزان میں سرداح فوجی اڈے پر گولہ باری بھی کی۔