جنوبی افغانستان میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۹ Asia/Tehran
جنوبی افغانستان میں امریکہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اپنے فوجی مشن پر تھا جو مرجاہ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ ادھر امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا ایک امدادی ہیلی کاپٹر، جو طالبان کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے ہونے والے فوجیوں کی منتقلی کے مشن پر تھا، مرجاہ کے علاقے میں اترتے وقت حملے کا نشانہ بنا جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند میں حالیہ چند دنوں کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ٹیگس