سعودی عرب نے یمن میں کلسٹر بم استعمال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا یمن کی شہری آبادی پر کلسٹر بموں سے استفادہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ اسپتالوں، شادی گھروں، تجارتی مراکز اور شہری آبادی پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے اور یمن میں سعودی عرب نے ہوائی بمباری میں ان تمام جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی شدید مذمت بھی کی ہے۔ ایسا پہلی بار ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال چھبیس مارچ سے یمن پر مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ قابل ذکر ہےکہ سعودیہ نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کی شہادت کے بعد یمن پر بمباری مزید تیز کردی ہے۔