دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں؛ ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i452255-دشمن_کی_نقل_و_حرکت_پر_گہری_نظر_رکھے_ہوئے_ہیں_ایرانی_فوج_کی_بحریہ_کے_سربراہ
ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کی بحری افواج سمندری حدود میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل اور گہری نظر رکھے ہوئے ہیں-
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • دشمن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں؛ ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ

ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کی بحری افواج سمندری حدود میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل اور گہری نظر رکھے ہوئے ہیں-

سحرنیوز/ایران: ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کی بحری افواج سمندری حدود میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل اور گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ لائنز (IRISL) کے اقتصادی تحفظ کو یقینی بنانا بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ آج بین الاقوامی سطح پر ایک مؤثر کردار ادا کر رہی ہے اور بحری دفاعی سفارت کاری کے میدان میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اسی لیے اسے مختلف عالمی بحری مشقوں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کا اصل مقصد ایرانی قوم میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، تاہم 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کیا کہ ایرانی قوم اپنی طاقت، مزاحمت اور استقامت پر فخر کرتی ہے۔