Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کی لبنان پر ایک بار پھر جارحیت

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے لبنان کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے "کفر کلا" قصبے کے نواحی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح وادی حنین کے قریب واقع قصبے "اودیسہ" کے نواحی علاقوں پر حملہ کرکے کم سے کم دو مکانات کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے "کفر کلا" قصبے کے مرکز پر بھی حملہ کیا ہے جبکہ جنوبی لبنان میں ایک عمارت کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے "علما الشعب" قصبے کے اطراف میں فائرنگ بھی کی ہے۔

ٹیگس