یمن میں جارح فوجیوں کا بھاری جانی نقصان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i209188-یمن_میں_جارح_فوجیوں_کا_بھاری_جانی_نقصان
جنوبی یمن میں جارح فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملوں میں دسیوں غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۲ Asia/Tehran
  • یمنی فوجیوں نے الشرفہ فوجی اڈے اور مسرح کالونی میں کچھ سعودی فوجیوں اور ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے-
    یمنی فوجیوں نے الشرفہ فوجی اڈے اور مسرح کالونی میں کچھ سعودی فوجیوں اور ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے-

جنوبی یمن میں جارح فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملوں میں دسیوں غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کو صوبہ لحج میں العند فوجی اڈے پر عوامی کمیٹیوں اور فوج کے میزائلی حملوں میں دسیوں غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ جارح فوج کے کئی اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئے ہیں- اس حملے میں بلیک واٹر کمپنی کے نئے امریکی کمانڈر پیکلس پطرس بھی ہلاک ہو گئے ہیں-

درایں اثنا المیادین ٹی وی نے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ العند فوجی اڈے پر میزائلی حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق العند فوجی اڈے پر میزائل لگنے کے بعد وہاں فورا ایمبولینس اور فائربریگیڈ کے عملے کو روانہ کر دیا گیا اور اپاچی ہیلی کاپٹر نے جائے وقوعہ پر پرواز کرنا شروع کر دیا-

درایں اثنا یمنی فوجیوں نے الشرفہ فوجی اڈے اور مسرح کالونی میں کچھ سعودی فوجیوں اور ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے- المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں چار سعودی فوجی ہلاک ہوگئے-

المیادین ٹی وی نے یمنی فوجی ذریعے کے حوالے سے ایک اور رپورٹ میں مشرقی یمن کے مآرب علاقے میں سعودی عرب کا ایک جاسوس طیارہ مار گرانے کی خبر دی ہے- درایں اثنا یمن کی بحری فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اپنے ساحلی دفاع سے متعلق ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے اور انھیں بڑھانے میں کامیاب ہوگئی ہے-