بشار اسد کی جانب سے شامی فوجیوں کی قدردانی
Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
شام کے وزیر دفاع نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع عتمان قصبے کا دورہ کیا اور اس علاقے میں شامی فوجیوں کی حالیہ کامیابیوں کی قدردانی سے متعلق صدر بشار اسد کا پیغام ان تک پہنچایا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج نے ہفتے کے دن, صدر بشار اسد کے حکم پر درعا کے مضافات میں واقع عتمان قصبے کا دورہ کیا اور کہا کہ بشار اسد نے اپنے پیغام میں اس اہم قصبے کی آزادی سے متعلق فوجیوں کی جاں فشانی کی قدردانی کی ہے۔ شام کے وزیر دفاع نے عتمان قصبے کے بڑے اسکوائر پر اپنے ملک کا قومی پرچم بھی لہرایا۔
واضح رہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ جمعے کے دن عتمان قصبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا تھا۔