سعودی عرب کے شہر الربوعہ پر یمنی فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i210883-سعودی_عرب_کے_شہر_الربوعہ_پر_یمنی_فوج_کا_کنٹرول
یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع شہر الربوعہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran
  • شہر الربوعہ اور اس کے مضافات میں واقع متعدد دیہاتوں کا کنٹرول یمنی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
    شہر الربوعہ اور اس کے مضافات میں واقع متعدد دیہاتوں کا کنٹرول یمنی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع شہر الربوعہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے شہر الربوعہ اور اس شہر کے مضافات میں واقع متعدد دیہاتوں کا کنٹرول یمنی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ سعودی عرب کی سرحدی چوکیوں پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملوں کے بعد سعودی عرب کے سرحدی محافظ ان چوکیوں سے فرار ہوگئے۔ ان کے فرار کے بعد یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار غیر رہائشی علاقوں سے گزرتے ہوئے سعودی عرب کے شہروں تک جا پہنچے۔ واضح رہے کہ الربوعہ شہر سعودی عرب کے جنوبی حصے میں واقع ہے، اس کی آبادی پندرہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور یہ شہر یمن کی سرحد کے قریب ہے۔