افغان فوج کی کاروائی، طالبان کے دسیوں افراد ہلاک و زخمی
Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
افغان فوج کی کاروائی میں طالبان کے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننگرہار، بغلان، غزنی، پکتیکا، میدان وردک، ہلمند، قندھار اور اروزگان صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج اور سیکورٹی فورسز کے حملوں میں طالبان کے چوبیس افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کاروائیوں میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر مولوی لعل بدر بھی مارا گیا ہے اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں پانچ افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔