ہندوستان، دہلی میں فضائی آلودگی: آنکھوں میں جلن سانسوں میں ٹھہراؤ سا کیوں ہے!
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر حکومت نے پچاس فی صدر گھر سے کام کے نظام کو سختی سے نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ خبروں کے مطابق دہلی میں بڑھتی آلودگی کے سبب ریاستی ریکھا گپتا حکومت نے پچاس فی صد گھر سے کام یا ورک فرام ہوم پر سختی سے عمل کے احکامات دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں نصف افرادی قوت گھر سے کام کرے گی اور اس حکم پر سو فی صد عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
کپل مشرا نے کہا کہ دہلی کے تمام محکموں اور اداروں میں پچاس فی صد ورک فرام ہوم پہلے ہی نافذ ہے مگر اب اس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی دفتر یا ادارے میں اس ضابطے کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
وزیر موصوف کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی صحت کے تحفظ اور آلودگی کے اثرات کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
وزیر کے مطابق صرف ضروری خدمات جیسے ہیلتھ کیئر، اسپتال، فائر ڈپارٹمنٹ، جیل اور عوامی ٹرانسپورٹ کو مکمل ورک فورس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام اداروں پر پچاس فی صد حاضری کا اصول لاگو رہے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel