غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد مواقع پر لبنانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق کواڈ کاپٹر قسم کے ایک اسرائیلی ڈرون نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور حولہ اور ماربکہ قصبوں کے درمیان ایک علاقے پر بمباری بھی کی۔
بعض ذرائع ابلاغ نے رامیا قصبے کے ارد گرد صیہونی حکومت کے ٹینکوں کی نقل و حرکت اور قصبے پر فائرنگ کی بھی اطلاع دی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق الراہب اڈے پر تعینات قابض فوجی، جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel