Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی، دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ لاذقیہ کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

شام سے موصولہ خبروں کے مطابق شامی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے مشرق میں کنسبا کے قریب الروس نامی پہاڑی علاقے پر کنٹرول حاصل کر کے اس کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا۔

شامی فوج نے جنوبی صوبے درعا میں بھی شاندار پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور البجابجہ کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے حلب اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں مارٹر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں سات عام شہری جاں بحق اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

حلب کے ہی سلیمانیہ کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کر کے دس عام شہریوں کو زخمی کر دیا۔

ٹیگس