شام: کردوں نے تل رفعت نامی اسٹریٹیجک شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
شام کے کردوں نے شمالی شہر حلب کے قریب تل رفعت نامی اسٹریٹیجک شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شامی فوج اور کرد ملیشیا نے اہم شہر تل رفعت اور چھے دیگر علاقوں پر کنٹرول کرلیا اور ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے -
خبروں کے مطابق حلب کے شمالی علاقوں احرص ، عین دقنہ ، شیخ ہلال ، مسقان ، صوامع ، جبرین اور کفرنایا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے-
واضح رہے کہ تل رفعت ترکی سے دہشت گردوں کے لئے لاجیسٹک سپورٹ اور رسد رسانی کا اہم ترین راستہ شمار ہوتا تھا -
شامی فوج نے شمال مغربی شہر لاذقیہ کے قریبی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے-
ادھر حمص کے علاقے قریتین میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے الروانی پہاڑی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے -
واضح رہے کہ ترکی نے گذشتہ چودہ فروری کو تقریبا چار سو دہشت گردوں کو شام کی شمالی سرحدوں سے شام کے اندر روانہ کیا تھا -
اس دوران شامی فوج نے مزاحمتی قوتوں اور روس کی مدد سے حلب میں دہشت گردوں کے گرد محاصرہ بہت زیادہ تنگ کر دیا ہے -
شامی فوج کی ان کامیابیوں کی وجہ سے سعودی عرب، ترکی، قطر،صیہونی حکومت اور امریکا بری طرح گھبرا گئے ہیں -