افغانستان: صوبہ کاپیسا میں آٹھ دہشت گرد ہلاک
Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کاپیسا میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان آٹھ دہشت گردوں کو افغانستان کے فوجیوں نے کاپیسا میں ہلاک کیا۔
افغان فوج کی کارروائی میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اورگولہ بارود بھی ضبط کئے گئے ہیں -
افغان وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ لوگر میں سات سو تیس کلوگرام منشیات بھی ضبط کی ہیں -
اس کارروائی میں بھی ایک اسمگلر کو ہلاک اور تین دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے -
ٹیگس