شام کے محصور علاقوں کے لئے انسان دوستانہ امدادی قافلے روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i212038-شام_کے_محصور_علاقوں_کے_لئے_انسان_دوستانہ_امدادی_قافلے_روانہ
شام کے محصور علاقوں کے لئے انسان دوستانہ امدادی قافلے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • شام کے محصور علاقوں کے لئے انسان دوستانہ امدادی قافلے روانہ

شام کے محصور علاقوں کے لئے انسان دوستانہ امدادی قافلے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

شام کی جمعیت ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ انسان دوستانہ امداد کے حامل ایک سو ٹرک بدھ کو شام کے محصور علاقوں کی جانب روانہ ہوئے -

شامی حکومت نے دہشت گردوں کے محاصرے والے علاقے دیرالزور، الفوعہ، کفریا، مضایا، ادلب ، کفار بطنا اور دمشق کے مضافاتی علاقے المضمیہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی اجازت دے دی - ان علاقوں میں پہلے بھی شام کی ہلال احمر کی مدد سے ریڈ کراس کمیٹی نے انسان دوستانہ امداد پہنچائی تھی -

شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے محاصرے والے علاقوں میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل عوام سے متعلق حکومتی فرائض کے تحت انجام پا رہی ہے اور اس کا جنیوا، میونخ یا ویانا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔