یمن پر سعودی جارحیت میں تیس سے زائد شہری شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i212863-یمن_پر_سعودی_جارحیت_میں_تیس_سے_زائد_شہری_شہید
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے تیس سے زائد شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی لڑاکا طیاروں نے الجوف کے علاقے الخارد اور المطمہ علاقوں پر پانچ بار حملے کئے جس میں مزید تین یمنی شہری شہید ہوئے۔
    سعودی لڑاکا طیاروں نے الجوف کے علاقے الخارد اور المطمہ علاقوں پر پانچ بار حملے کئے جس میں مزید تین یمنی شہری شہید ہوئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے تیس سے زائد شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں کے حملے، یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف بدستور جاری ہیں اور ان طیاروں نے صوبہ الجوف کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے تیس سے زائد افراد کو شہید کردیا- اس رپورٹ کے مطابق صوبہ الجوف کے علاقے الخارد میں یمنی مسافرین کی ایک بس پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں چوبیس بے گناہ شہری کہ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے- سعودی لڑاکا طیاروں نے الجوف کے علاقے الخارد اور المطمہ علاقوں پر پانچ بار حملے کئے جس میں مزید تین یمنی شہری شہید ہوئے۔ اسی طرح الجوف میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین شہری شہید ہوگئے-