Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
    شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جھڑپ میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر رقہ کے قریب دو علاقوں تل ابیض اور سلوک پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شامی کردوں کی رضاکار فورس کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں کم از کم ستر دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں نے ان علاقوں پر یہ حملہ شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے صرف چند گھنٹے کے بعد کیا۔

دوسری جانب لاذقیہ کے جنوب میں تل نوارہ کے علاقے میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے جبکہ پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے لاذقیہ کے نواح میں الصراف گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ٹیگس