Mar ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا داعش کے ایک ٹھکانے پر شدید حملہ

حزب اللہ لبنان نے شام سے ملحقہ لبنان کی سرحد کے قریب داعش کے ایک ٹھکانے پر شدید حملہ کیا ہے۔

العالم کے مطابق لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ اور فوج کی جانب سے مکمل الرٹ کے اعلان کے دوران حزب اللہ نے جمعے کو شام کی سرحد کے قریب راس بعلبک کی پہاڑیوں پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر شدید حملہ کیا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اپنی اس کارروائی کے دوران داعش کے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ان پہاڑیوں پر اس کے ٹھکانےکو بھی تباہ کر دیا ہے-

لبنان کی بری فوج اور فضائیہ نے بھی جمعرات کو لبنان کے شمال مشرقی شہر عرسال کے اطراف اور راس العین اور راس بعلبک کی پہاڑیوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا تھا- اس کارروائی میں ایک لبنانی فوجی بھی مارا گیا -