یمن: کئی علاقوں پر فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i215824-یمن_کئی_علاقوں_پر_فوج_کا_کنٹرول
یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مزید کئی اسٹریٹیجک علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن: کئی علاقوں پر فوج کا کنٹرول

یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مزید کئی اسٹریٹیجک علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے صوبے مآرب میں جبل رشا اور کئی اہم علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

ادھر شمالی یمن میں واقع صوبے الجوف کے شہر الحزم میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری میں درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج نے جمعے کے روز بھی مآرب، الجوف اور تعز صوبوں میں سعودی آلۂ کاروں کے ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے نو عرب ملکوں کا اتحاد تشکیل دے کر امریکہ کی مکمل حمایت سے گذشتہ سال مارچ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا ہے جن میں اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسّی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ سعودی جنگ و جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری بےگھر بھی ہوئے ہیں۔