یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا
یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکاطیاروں نے صوبہ الجوف کے المتون ، خب اور الشعف شہروں پر بمباری کی ہے -
دوسری جانب جنوبی صوبے تعز میں یمن کی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے سعودی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے -
اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عناصر نے مشرقی یمن کے صوبے حضرموت کے شہر الریدہ شرقی پر قبضہ کرلیا ہے -
ادھر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے دفتر سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا ایک لڑاکاطیارہ یمن میں لاپتہ ہوگیا ہے -
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک گذشتہ ایک برس سے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعدادمیں یمنی باشندے بے گھراور ملک کی بیشتر شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں -