Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • شام: عظیم ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

شام کی حکومت نے جنگ اور جھڑپوں کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ملکی ترقی کا عمل روکنے کی کوشش کے باوجود صدر بشار اسد نے دمشق میں بہت بڑے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو‏ئے صدر بشار اسد نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے دیگر علاقوں کے لیے ترقیاتی عمل کا رول ماڈل ثابت ہوگا۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہاکہ اس منصوبے کو طے شدہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

شام کے وزیراعظم وائل الحلقی اور بہت سے دوسرے سیاسی رہنما بھی اس تقریب میں صدر بشار اسد کے ساتھ شریک تھے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ترقیاتی منصوبہ تقریبا بائیس لاکھ مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں بارہ ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

اس منصوبے پر علمدرآمد سے ستائیس ہزار لوگوں کو مستقل اور اسّی ہزار لوگوں عارضی طور پر روزگار بھی فراہم ہوگا۔

یہ منصوبہ مکمل طور سے شامی ماہرین اور انجنیئروں نے تیار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے لوگ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر دمشق میں اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

ٹیگس