یمنی عوام کا آل سعود مخالف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217180-یمنی_عوام_کا_آل_سعود_مخالف_مظاہرہ
یمنی عوام نے ایک بار پھر آل سعود کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۱ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کا آل سعود مخالف مظاہرہ

یمنی عوام نے ایک بار پھر آل سعود کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بہت سے یمنی شہریوں نے آل سعود کی جارحیت کی مذمت میں دارالحکومت صنعا کے التغییر اسکوائر پر مظاہرہ کیا- یمنی شہریوں نے التغییر اسکوائر پر مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ حجہ کے بازار پر سعودی عرب کے تازہ ترین جارحانہ حملے کی مذمت کی اور اس جارح حکومت کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھنے پر زور دیا- یمنی عوام نے جمعے کو بھی آل سعود کی بربریت کے خلاف صنعا میں مظاہرے کئے تھے-

دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد بھی ہفتے کے روز صنعا پہنچے ہیں- یمن کی تحریک انصاراللہ کے ایک نمائندے علی ہاجر نے ، صنعا ایئر پورٹ پر شیخ احمد کا استقبال کیا- اقوام متحدہ، یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان دوبارہ مذاکرات کے آغاز کے لئے کوشاں ہے تاہم ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے - واضح رہے کہ مذاکرات کا پہلا دور، دسمبر دوہزار پندرہ میں سوئٹزر لینڈ میں منعقد ہوا تھا-