عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی لڑاکا طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217207-عراق_میں_داعش_کے_ٹھکانوں_پر_عراقی_لڑاکا_طیاروں_کا_حملہ
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی لڑاکا طیاروں کا حملہ

عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی کرکوک کے علاقے الحویجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے پندرہ سرغنے ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے- اسی طرح داعش کا ایک سرغنہ ہفتے کے روز بھی صوبہ نینوا کے مرکز موصل کے التامیم علاقے میں عراقی فوج کے ہوائی حملے میں ہلاک ہوگیا -

ایک اور خبر یہ ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں جزیرہ الخالدیہ کے البوعبید علاقے کو آزاد کرالیا اور اس علاقے کی عمارتوں پر عراقی پرچم لہرا دیا-

در ایں اثنا عراق کے صوبہ الانبار کی کونسل کے سربراہ صباح کرحوت نے شہر ہیت کے جنوب میں، داعش کے قبضے سے کبیسہ نامی علاقہ آزاد کرانے کی خبر دی ہے- صوبہ الانبار کے سنی قبائل کی حمایت سے عراقی فوج نے الرمادی کے مشرقی اور شمالی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے ہفتے کی صبح سے کاروائی کا آغاز کیا ہے-